پیپلز پارٹی نےقبل از وقت اسمبلیاں تحلیل کرنے کی مخالفت کر دی  

Jul 14, 2023 | 22:00 PM

ایک نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں کو مدت پوری ہونے سے پہلے تحلیل کرنے کی مخالفت کر دی۔

 سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخاری کاکہنا ہے کہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے بجائے ان کو مدت پوری کرنے دینی چاہیے۔ مدت پوری ہونے سے چند روز قبل اسمبلیاں ختم کرنے سے اچھا پیغام نہیں جائے گا، ملک میں عام انتخابات بارہ اکتوبر تک ہوجانے چاہئیں۔نگران حکومت کا فیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کریں گے، وزیراعظم نگران حکومت سے متعلق اتحادی جماعتوں کی قیادت سے بھی مشاورت کریں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اسمبلیاں 12 اگست کو نگران حکومتوں کے سپرد کر دیں گے جبکہ اس سے قبل اس قسم کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ پیپلز پارٹی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے 8 اگست کی تجویز دے دی ہے۔

مزیدخبریں