ایک نیوز : اساتذہ نے مارکنگ سینٹر میں کام کرنا چھوڑ دیا۔ پرچوں کی مارکنگ متاثر ہونے لگی میٹرک،انٹرمیڈیٹ نتائج متاثرہونےکاخدشہ پیداہوگیا۔
پنجاب کے بعض اضلاع میں مارکنگ سینٹرز کو تالے لگا دیئے گئے۔ اساتذہ مارکنگ چھوڑ کر ہڑتال میں شریک ہونے لگے ۔ ہڑتال کی وجہ سے عملی امتحانات بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔
کنٹرولر لاہور بورڈ محمد عرفان کا کہنا ہے کہ میٹرک امتحانات کی چیکنگ 98 فیصد ہو گئی۔ انٹرمیڈیٹ کے نتائج متاثر ہو سکتے ہیں۔ نتائج کا اعلان مقرر کردہ تاریخ سے دو تین دن آگے جا سکتا ہے۔