ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نےسیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ کیا۔ محسن نقوی کشتی میں بیٹھ کر زیر آب گاؤں بھکی پہنچے۔گاؤں کے مکینوں سے ملاقات، مسائل پوچھے۔
Visited villages beyond Talwar Post relief camp near Ganda Singh Border Kasur to check the rescue operations in the villages surrounded with flood water.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 14, 2023
So far more than 14000 people have been evacuated by Rescue 1122 from Punjab flood affected areas.
I must appreciate the… pic.twitter.com/3CkXSRe3Kr
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے متاثرہ دیہات میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی،امدادی سرگرمیاں تیز کرنے ،زیر آب دیہات میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کا حکم دیدیا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ متاثرہ دیہات میں لوگوں تک کھانے پینے کی اشیاء اور مویشیوں کیلئے چارہ پہنچایا جائے۔متاثرین کی ضروریات کا مکمل خیال رکھا جائے۔
نگران وزیراعلیٰ نے ریلیف و میڈیکل کیمپس کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت کردی۔صوبائی وزیر اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری، سیکرٹر ی آبپاشی، کمشنر لاہور ڈویژن، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کیمپس میں موجود لوگوں کیلئے کھانے پینے کا مناسب انتظام ہونا چاہیئے۔میڈیکل کیمپس میں ضروری ادویات اور ویکسین کی دستیابی یقینی بنائیں جائیں۔ دریا میں پانی کی صورتحال کی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔ پانی کی آمد و اخراج سے تمام متعلقہ اداروں کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جائے۔صوبائی وزراء، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں کیلئے متحرک ہیں۔