پشاور:سکھ سردار ٹارگٹ کلنگ سے بال بال بچ گئے

پشاور:سکھ سردار ٹارگٹ کلنگ سے بال بال بچ گئے
کیپشن: پشاور:سکھ سردار ٹارگٹ کلنگ سے بال بال بچ گئے

ایک نیوز :پشاور سکھ کمیونٹی کے سردار عامر چوہان سنگھ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے سے بال بال بچ گۓ۔
تفصیلات کےمطابق  سکھ کمیونٹی کے سردار عامر چوہان سنگھ  صبح 10 بجے کوہاٹ روڈ گلشن رحمان کالونی تھانہ رحمان بابا کی حدود میں  سردار عامر چوہان سنگھ  پر ٹارگٹ کلنگ  کینگ  کا حملہ ناکام ہو گیا۔عامر چوہان  سنگھ روزانہ کی طرح اپنےکام پر جا رہا تھاکہ مسلح موٹر سائیکل  سوار دو افراد منہ پر نقاب کئے ہوۓ   عامر چوہان سنگھ کو ٹارگیٹ کرنا چاہتے تھے۔عامر چوہان سنگھ  نےحکمت عملی  سے کام لیا اور واپس گھر چلے گئے۔ڈسٹرک مینوریٹی چیئرمین سردار پرویندر سنگھ نےاس واقعہ کی رپورٹ سی سی پی او ,ایس پی آپریشن کو دی ۔

سردار پرویندر سنگھ نے اللہ تعالی شکریہ ادا کیا  کہ ایک ناخوشگوار  واقعہ  سے میرے بڑے بھائی  سردار عامر چوہان سنگھ کی جان بچ گئی۔سردار پرویندر سنگھ نے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ  کو ٹارگٹ کلنگ  گروپ  کو گرفتارکرنے میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہیں مگر یہ ٹارگٹ  کلر گروپ  اب بھی موجود ہیں ختم نہیں ہوۓ لھذا میری تمام مینورٹی سے درخواست ہے کہ اپنے اھرد گرد  اپنا خیال خود رکھے اورنامعلوم شخص کی فوری اطلاع پولیس کو دے۔