جیویلین تھرو ،محمد یاسر فائنل میں پہنچ گئے،100میٹرریس میں شجرعباس ناکام

Jul 14, 2023 | 19:44 PM

ایک نیوز :ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیویلین تھرو میں پاکستان کے محمد یاسر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ 100 میٹر سیمی فائنل میں پاکستان کے شجر عباس ناکام ہو گئے۔ 

بنکاک میں جاری ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد یاسر جیویلین تھرو کے فائنل میں پہنچ گئے، جیویلین تھرو کا ہفتہ کے روز ہونے والا ایونٹ بعض وجوہات کی بنا منسوخ کر دیا گیا ہے، جیویلین تھرو کا فائنل ایونٹ اب  16 جولائی کو منعقد ہوگا۔

چیمپیئن شپ میںبپاکستان کے شجر عباس 200 میٹر میں ہفتہ کو ایکشن میں نظر آئیں گے، 100 میٹر دوڑ میں شجر عباس فائنل میں ناکام ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں