چودھری پرویز الٰہی کو لاہورہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا

Jul 14, 2023 | 19:02 PM

ایک نیوز :لاہور ہائیکورٹ سے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو بڑا ریلیف ،عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو نامعلوم کیسز گرفتار کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے  پرویز الہی پر درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سنا یا۔عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے نیب، ایف آئی اے کی انکوائریوں ،نامعلوم درج کیسز میں بھی پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ غالب مارکیٹ مقدمہ میں پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

سابق وزیراعلیٰ چودھری پویز الٰہی کی درخواست میں نامعلوم کیسز گرفتار کرنے سے روکنے کی استدعا کی تھی۔

مزیدخبریں