ایک نیوز :چیئرمین پی ٹی آئی سانحہ 9مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سا منے پیش ہوئے۔
سابق وزیرِ اعظم کو نو مئی کے واقعات سے متعلق ویڈیوز دکھائی گئیں، جے آئی ٹی نے مختلف سوالات بھی کیے۔چیئرمین تحریکِ انصاف کے جوابات اور بیان تفتیشی ریکارڈ کا حصہ بنا لیے گئے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی کی تفتیش کو جوائن کیا ہے ۔جو سوالات جے آئی ٹی نے پوچھے ان کے جوابات دیئے ہیں۔9 مئی کے حوالے سے جو سوالات سے وہ پوچھے گئے ۔
دوسری جانب جے آئی ٹی کی جانب سے دوبارہ پیشی کا نہیں بتایا گیا۔