حافظ سعد رضوی کی گاڑی سے شراب برآمدگی کی خبر جعلی نکلی

 حافظ سعد رضوی کی گاڑی سے شراب برآمدگی کی خبر جعلی نکلی
کیپشن:  حافظ سعد رضوی کی گاڑی سے شراب برآمدگی کی خبر جعلی نکلی

ایک نیوز :گزشتہ کئی روز سے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گاڑی سے شراب کی برآمدگی کی خبرسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ،ٹویٹر اور فیس بک پر کئی اکاؤنٹس سے 24نیوز کے سکرین شاٹس کیساتھ یہ خبر  شیئر کی جارہی ہے ۔کئی افراد نے یہ خبر شیئر کی ہے  اور یہ خبر دھڑا دھڑا شیئر کی جارہی ہے ۔ 

جبکہ 24نیوز کی طرف سےاس خبر کی تردید کی گئی ہے ان کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی گاڑی سے شراب برآمد ہونے کی خبر جعلی ہے، خبر 24 نیوز کے ایک جعلی سکرین شاٹ کو استعمال کر کے  پھیلائی جارہی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک جعلی اسکرین شاٹ کو استعمال کیا جارہا ہے ۔حقیقت میں ایسی کوئی خبر چلی ہے نہ ہی کسی بھی پلیٹ فارم پر کوئی ویڈیو موجود ہے۔

 خیال رہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر24 نیوز کے نام سے  ایک سکرین شاٹ وائرل ہورہا ہے جس میں سربرا ہ تحریک لبیک پاکستان  سعد رضوی کی گاڑی سے شراب کی برآمدگی کی خبر پھیلائی جارہی ہے ۔یہ اسکرین شاٹ فیک ہے ایسی خبر نہ کبھی  رپورٹ ہوئی نہ بنائی گئی اور نہ ہی نشر ہوئی۔