کراچی :جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بم کی اطلاع

Jul 14, 2023 | 17:49 PM

ایک نیوز :جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بم کی اطلاح ،سول ایویشن ایکسچینج میں کال کے ذریعے ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع دی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق ایکسچینج میں اسٹاف کے مطابق اطلاع دینے والا لہجے سے بظاہر غیر ملکی معلوم ہوتا تھا، فورا ہی ایئرپورٹ پر پہلے سے موجود تمام سیکیورٹی ایجنسیز کو مطلع کردیا گیا۔سیکیورٹی ایجنسیز اپنے اپنے ایس او پیز کے مطابق کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔اب تک کی معلومات کے مطابق اطلاع محض افواہ معلوم ہورہی ہے۔جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تاحال تمام آپریشنز معمول کے مطابق ہیں۔

مزیدخبریں