ایک نیوز : عام انتخابات نئے قوانین کے تحت کروانے کا معاملے پر انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی منگل تک قانونی مسودے کو حتمی شکل دے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے حوالے سے تحریک انصاف کی بعض تجاویز بھی مسودے میں شامل ہیں،ذرائع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی عام انتخابات میں کیا جائے گا،پریذائیڈنگ آفیسرز کسی بھی پولنگ سٹیشن پر نتائج کی ٹھوس وجہ بتانے کے پابند ہونگے ۔بغیر کسی وجہ کے رزلٹ روکنا قابل جرم ہوگا۔انتخابی عملہ دھاندلی میں ملوث ہوا تو سزا اور جرمانے کی بھی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر ن لیگ میں مشاورت جاری ہے،مسلم لیگ نے12 اگست کی رات قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویزدی ہے ،ذرائع کےمطابق وزیراعظم اتحادی قائدین سے نگران سیٹ اپ پر باضابطہ مشاورت کرینگے ،نگران وزیراعظم اور کابینہ ارکان کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ہو گا،وزیراعظم رواں ماہ کے آخر میں مشاورت عمل مکمل کر لیں گے ،حکومت کی روانگی سے قبل قومی اسمبلی کا الوداعی سیشن بھی بلایا جائے گا ۔