ایک ہفتے میں چینی،آٹا،انڈے،دال سمیت21اشیامہنگی ہو گئیں

Jul 14, 2023 | 17:26 PM

ایک نیوز:ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ،ایک ہفتے کے دوران چینی،آٹا،انڈے،دال سمیت21اشیامہنگی ہو گئیں۔

 ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کاجن بے قابو،  اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں ،مجموعی شرح 28.96 فیصد تک پہنچ گئی۔

 ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی 6 روپے 89 پیسے، گڑ7 روپےاوردال ماش 2 روپےفی کلومہنگی ہوئی۔ آٹے کا بیس کلو کاتھیلہ 116 روپے مہنگا ہوکر2862 روپے کا ہو گیا ۔گزشتہ ہفتے انڈے 3 روپے فی درجن مزید مہنگے ہوئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں دن بدن اضافے سے پیٹ کا دوزخ بھرنا  تک مشکل ہو گیا ہے اور حکومت کو عوام کا کوئی خیال نہیں۔ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور19 میں استحکام رہا۔ٹماٹر ، پیاز ، دال مونگ ، کوکنگ آئل اور ایل پی جی کی قیمتیوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں