ایک نیوز: سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ اپنے اداروں اپنے ذمہ داران کے سامنے پیغام جاری کر رہا ہوں۔ یہ ظلم کی انتہا کر دی ہے، ہمارے چھوٹے چھوٹے بچوں کو اٹھایا جارہا ہے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ 11 سال کے عون محمد کو اٹھایا گیا جس پر کوئی جرم نہیں ہے۔ ہمارے دوستوں اور ان کی فیملیز کو اٹھایا جارہا ہے۔ میں تو پاکستان میں بھی نہیں تھا،یہ ظلم اور بربریت اور دہشت گردی پولیس پھیلا رہی ہے۔