معروف بزنس مین کے اغواء برائے تاوان کا ڈراپ سین، 3 رکنی گینگ گرفتار

 معروف بزنس مین کے اغواء برائے تاوان کا ڈراپ سین، 3 رکنی گینگ گرفتار

ایک نیوز: معروف بزنس مین کے اغواء برائے تاوان کا ڈراپ سین،سی آئی اے کینٹ پولیس کی بڑی کاروائی، 3 رکنی اغواء برائے تاوان گینگ گرفتار  کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  لاہور ایس پی سی آر او آفتاب پھلروان،ایس پی آپریشنز سول لائن حسن جاوید بھٹی،ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ چوہدری فیصل شریف نےمشترکہ پریس کانفرنس نے بتایا کہ پولیس نے 3 رکنی اغواء برائے تاوان گینگ کو گرفتار  کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کا سرغنہ عبدالرحمان،طاہر ندیم،اور محمد فیاض شامل ہیں۔لاہور تھانہ سول لائن کی حدود سے اغواء ہونے والا ڈیفنس کا رہائشی معروف بزنس مین کو سی آئی اے کینٹ نے بازیاب کروالیا گیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-14/news-1689333106-9538.mp4

ایس ایس کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا ہےکہ لاہور سی آئی اے کینٹ نے تاوان میں دی جانے والی کروڑوں روپے کی رقم  بھی برآمد کروالی ہے۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کرکے تاوان میں دی جانے والی رقم،موباںٔل فونز اور ناجاںٔز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔