جناح ہاؤس حملہ کیس، طیبہ راجہ سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

Jul 14, 2023 | 16:05 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالت نے  سیاسی رہنما طیبہ راجہ اور روہینہ خان سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے طیبہ امبرین  راجہ ٫   روہینہ خان ٫ شہرام مبارک٫ قاسم لیاقت ٫  خظر حیات ٫ سید حسن رضا ٫ شاہد محمود اور نجیب اللہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔عدالت نے مقبول احمد ٫ روہیز جیمل ٫ عمران نزیر قاسم علی ٫ بلال احمد اور عبد الحفیظ کی درخواست پرمزید دلائل طلب کرتے ہوئےسماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی  ہے۔

 یاد رہے کہ ملزمان نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی، طیبہ راجہ کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی اور مراد علی خان نے درخواست ضمانت دائر کی۔ ملزمہ طیبہ راجہ اور دیگر  خلاف تھانہ سرور روڑ میں جناح ہاؤس حملہ کا  مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں