سندھ میں نگران حکومت پر مشاورت کیلئے حلیم عادل شیخ کاوزیراعلی کو خط

سندھ میں نگران حکومت پر مشاورت کیلئے حلیم عادل شیخ کاوزیراعلی کو خط

ایک نیوز: سندھ میں نگران حکومت کے قیام کے معاملہ پرسندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے وزیراعلٰی سندھ کو خط لکھ دیا  ہے۔

رپورٹ کے مطابق خط میں کہا گیاہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مشاورت کی جائے، سندھ  اسمبلی کی مدت 14 اگست 2023 کو ختم ہو جائے گی۔ آئینی طور پر وزیراعلٰی سندھ نگراں حکومت کے قیام کے لیے   مجھ سے مشاورت کا عمل شروع کرنے کے پابند ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 224  کے تحت جلد از جلد ایک اجلاس بلائیں تاکہ سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری پر بات کی جا سکے۔  آپ کی سہولت اور دستیابی کے مطابق کسی بھی وقت دستیاب ہوں۔