ایک نیوز: وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے96 پیسے تک فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا باضابطہ اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے ہے۔
گزشتہ مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔
گزشتہ مالی سال بجلی کا بنیادی ٹیرف 16 روپے 91 پیسے سے بڑھا کر 24 روپے 82 پیسے کیا گیا تھا۔
گزشتہ مالی سال بنیادی ٹیرف میں اضافہ 3 مرحلوں میں کیا گیا تھا۔
بنیادی ٹیرف سمیت اس وقت ملک میں بجلی کا ایک یونٹ اوسطاً تقریباً 45 روپے کا ہے۔
بنیادی ٹیرف میں اضافے کے بعد بجلی کا فی یونٹ اوسطاً 50 روپے سے تجاوز کر سکتا ہے۔