ایک نیوز: اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی۔ وفاقی حکومت نے مسائل کے حل کیلئے فاسٹ ٹریک کورٹس متعارف کروادیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی قانون سازی کمیٹی نے فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام کیلئے مسودے کی منظوری دیدی۔ فاسٹ ٹریک کورٹس میں آن لائن شکایت اور ویڈیو لنک پر عدالت میں حاضری کی سہولت دستیاب ہوگیہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا قیام وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں آئے گا، فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج کی تقرری متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کریں گے۔ فاسٹ ٹریک کورٹس مقدمات کا فیصلہ 120 روز میں کرنے کی پابند ہوں گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بطور پائلٹ پراجیکٹ پہلی فاسٹ ٹریک کورٹ اسلام آباد میں قائم ہوگی، صوبے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عملدرآمد شروع کریں گے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کی 1600 شکایات موجود ہیں۔