لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی کے گھر 1 کروڑ سے زائد کی چوری

Jul 14, 2023 | 14:54 PM

ایک نیوز: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی۔ چور گھر سے کروڑوں کا صفایا کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر سے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے نقد اور ایک آئی فون 13 پرو چوری ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ نجف حمید نے اپنے دو ملازمین پر چوری کا الزام عائد کیا ہے۔ جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق نجف حمید کے گھر چوری کی واردات کا مقدمہ گھریلو ملازمین کے خلاف تھانہ نیلہ میں درج کرلیا گیا ہے۔  

نجف حمید نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ  ملازمین ایک کروڑ7 لاکھ روپے نقد اور ایک آئی فون 13 پرو موبائل لے گئے۔

نجف حمید نے کہا کہ وہ وقوعہ کے روز علاج کے لیے لاہور گئے تھے، واپس آئے تو سیف سے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے نقدی سمیت موبائل فون بھی غائب تھا۔

مزیدخبریں