ایشین کرکٹ کونسل کا ہنگامی اجلاس اتوار کو دوبئی میں طلب

Jul 14, 2023 | 13:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایشین کرکٹ کونسل کا ہنگامی اجلاس اتوار کو دوبئی میں طلب کر لیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق پی سی بی وفد سمیت  کونسل  اراکین ممالک جنوبی افریقہ سے واپسی پر دوبئی میں اجلاس میں شریک ہونگے،اجلاس اے سی سی کے صدر جے شاہ کریں گے۔اجلاس میں ہائیبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ایشیا کپ کے میزبان پاکستان اور سری لنکا میں مختلف ویونیوز زیر غور آئیں گے ،اجلاس میں پاکستان میں چار میچز اور سری لنکا میں فائنل سمیت نومیچز کے ویونیوز کو فائنل کیا جائے گا۔ایشیا کپ کے حتمی شیڈول کا اعلان  آئندہ ہفتے ہوگا.

مزیدخبریں