ایف آئی اے کی کارروائی،بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے9 ملزمان گرفتار

Jul 14, 2023 | 13:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی مختلف کارروائیاں کرتے ہوئےبلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں ہمراہ فنانشل سروسز کے دفاتر واقع سیدپور روڈ راولپنڈی میں کی گئی،19 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ چھاپے کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ایف آئی اےنے پلازے میں موجود کمپنی کے مختلف دفاتر کو سیل کر دیا ہے۔ملزمان کو روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو کال کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا، آن لائن کمپنی میں مختلف سیکشن بنے ہوئے تھے۔ملزمان متاثرہ شہریوں، دوستوں اور انکے رشتےداروں کو مختلف نوعیت کی کالز کرتے تھے۔ہر ملزم کو روزانہ کی بنیاد پر 100 سے 150 کالز کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےکہمذکورہ دفاتر میں ٹارچر کالز سے متعلق علیحدہ سیکشن بنے ہوئے تھے ہر سیکشن کو کالز کرنے کے حوالے سے الگ الگ کام سونپے جاتے تھے۔ڈی زیرہ، ڈی ون، ڈی ٹو، ڈی ایس ون، ڈی ایس ٹو اور ڈی ایس تھری کے نام سے سیکشن  بنے ہوئے تھے۔مذکورہ لون ایپس کے ذریعے ملزمان کےذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاتی تھی،بعد ازاں ملزمان متاثرہ شہریوں کو ہراساں کرتے تھے۔چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں دستاویزات، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، سمز برآمد کر لی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں