آئی ایم ایف پروگرام پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے میں سہارا دے گا، ڈائریکٹر آئی ایم ایف

Jul 14, 2023 | 13:08 PM

ایک نیوز: آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے میڈیا کو بریفنگ دی ہے۔ جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ 12 جولائی کوایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 3 بلین ڈالر کی منظوری دی۔ 

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فوری  1.2 بلین ڈالر جاری کردیے گئے ہیں، نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے حکام کی فوری کوششوں کو سہارا دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آنے والے عرصے میں مستحکم پالیسی پر عمل درآمد اہم ہے۔ یہ پروگرام پاکستان کے لوگوں کی مدد اور حمایت کے لیے اہم ہوگا۔ 

انہوں ںے بتایا کہ پروگرام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ ادائیگیوں کے موجودہ توازن کی ضرورت پوری ہو جائے۔ اگرچہ یہ نسبتاً ایک مختصر پروگرام ہے۔ قرض پروگرام پاکستان کو ملکی بیرونی اقتصادی صورتحال کو مضبوط بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ 

ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مختلف قسم کے چیلنجوں کا سامنا ہے، پاکستان کو مسلسل اصلاحات کی ضرورت ہوگی، جامع ترقی کے امکانات کو مضبوط کرنے اور نجی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا، آئی ایم ایف ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزیدخبریں