رانا ثنااللہ کاہندو برادری کو دھمکیوں کا نوٹس

Jul 14, 2023 | 13:08 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ہندو برادری کو دھمکیوں کا نوٹس لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رانا ثنا اللہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ کے حکام نے سندھ حکومت کے افسران سے رابطے کیے۔وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی کی ملاقات ہوئی ہے، کھیل داس نے سندھ میں حالیہ واقعات سے وفاقی وزیرداخلہ کو آگاہ کیا۔ 
ملاقات میں ہندو برادری کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات مزید بہتر کرنے پر زور دیا گیا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ذمہ داری ہے۔کشمور ،جیکب آباد،گھوٹکی سمیت دیگر شہروں کیحالیہ واقعات کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔سندھ کے شمالی اضلاع میں پولیس نے ہندو کمیونٹی کی عبادت گاہوں اور بستیوں کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ڈاکوں کی جانب سے سیما رند کی واپسی کے لیے دی گئی دھمکیوں کے بعد یہ حفاظتی انتظام کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سندھ کے ڈاکوں کے مختلف گروہوں نے بھارتی حکومت کو دھمکی دی تھی کہ سیما کو اس کے ملک واپس بھیجا جائے۔ 
یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ایک پاکستانی خاتون سیما حیدر پب جی گیم پر ایک بھارتی لڑکے سے دوستی کے بعد 4بچوں سمیت بھارت پہنچ گئی تھی

مزیدخبریں