عثمان ڈار کی عدالت سے ایف آئی اے طلبی کا نوٹس کالعدم قرار دینے کی استدعا

عثمان ڈار کی عدالت سے ایف آئی اے طلبی کا نوٹس کالعدم قرار دینے کی استدعا
کیپشن: Usman Dar requested the court to declare the FIA ​​summons notice null and void

ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے ایف آئی اے طلبی کا نوٹس کالعدم قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عثمان ڈار نے ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی۔ 

درخواست میں ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے دس جولائی کو مبینہ جعلی ڈگریوں کی انکوائری میں طلب کیا۔ میری تمام تعلیمی ڈگریاں باقاعدہ اداروں سے تصدیق شدہ ہیں۔ ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے نوٹس جاری کیے۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کے نوٹس کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے 26 جولائی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔