عظیم روحانی بزرگ حضرت بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے 781 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

عظیم روحانی بزرگ حضرت بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے 781 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز
کیپشن: Commencement of the 781st Urs celebrations of the great spiritual sage Hazrat Baba Fariduddin Ganj Shukar

ایک نیوز: برصغیر پاک و ہند کے پہلے عظیم روحانی بزرگ اور پنجابی زبان کے پہلے صوفی شاعر زہد النبیاء حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے 781 ویں سالانہ عرس کی پندرہ روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ عرس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک و ہند برصغیر کے پہلے صوفی شاعر و عظیم بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے 781 ویں سالانہ پندرہ روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ 

سجادہ نشین دربار عالیہ دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی نے عرس مبارک کے پہلے دن کی رسومات ادا کیں۔ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ختم خواجگان سے کیا گیا۔ سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی نے مریدین میں روایتی تبرکات پسی چینی اور میٹھے پانی کی ڈولیاں تقسیم کیں۔ 

ملک پاکستان کے نامور قوالوں نے بابا فرید کا عارفانہ کلام پیش کیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیےگئے تھے، ضلعی انتظامیہ، بلدیہ، محکمہ صحت، واپڈا اور ریسکیو 1122، کی جانب سے عارضی کیمپ لگا دیئے گئے ہیں۔