تحصیل ملکوال میں آرمی فری ویٹرنری کیمپ کا انعقاد: جانوروں کا معائنہ اور علاج 

Jul 14, 2023 | 12:33 PM

ایک نیوز: تحصیل ملکوال میں پاک فوج اور محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ کے مشترکہ تعاون سے فری آرمی ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت کُل 162 جانوروں کا معائنہ اور علاج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جانوروں کے لیے پیش کردہ علاج اور ان کی تشخیصی پہلوؤں میں کیڑے مار ادویات،  ویکسینیشن، مصنوعی حمل کا طریقہ کار، حمل کی تشخیص، الٹراساؤنڈ جبکہ بیشتر کا عام علاج اور معائنہ کیا گیا۔

ضرورت مند کسانوں کو مویشیوں کی مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ کسانوں میں مفت موسمی چارے کے بنڈل بھی تقسیم کیے گئے۔ فوجی فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ، سیڈز پرائیویٹ لمیٹڈ اور محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ تحصیل ملکوال کے خصوصی اسٹالز بھی لگائے گئے۔

کاشتکاروں میں آگاہی کے لئے جانوروں کی صحت اور دیکھ بھال سے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ شہریوں اور مویشیوں پالوں نے پاک فوج کے فری ویٹرنیری کیمپ کو خوب سراہا۔

مزیدخبریں