لاہور قلندرز دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پیش پیش

لاہور قلندرز دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پیش پیش

ایک نیوز: لاہور قلندرز اب پاکستان کے بعد دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عاقب جاوید کا کہنا ہےکہ زمبابوے میں پی ڈی پی کے انعقاد کے بعد ڈربن قلندرز اور ٹورنٹو نیشنلز میں کوچنگ کے لیے بہت پرجوش ہیں۔یہ تمام اقدامات لاہور قلندرز کی دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی کاوش کی عکاسی کرتے ہیں۔
 ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہےکہ زمبابوے کے نوجوانوں کا جوش و خروش اور کرکٹ سے لگن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔کیو کیو، بلاوئیو اور ہرارے میں بہت باصلاحیت کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں بھرپور حصہ لیا ہے،پانچ باصلاحیت کھلاڑیوں کو زم ایفرو ٹی ٹین لیگ میں شرکت کا موقع ملے گا۔
عاقب جاوید کا مزید کہناہے کہ زم ایفرو ٹی ٹین کے بعد ان کھلاڑیوں کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیت دینے کے بعد پی ایس ایل میں شرکت کا موقع  بھی ملے گا۔ٹورنٹو نیشنلز کے ذریعے کینیڈین کھلاڑیوں کو شاہد آفریدی، فہیم اشرف اور کولن منرو جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔