ایک نیوز:لاہورہائیکورٹ نے سربراہ تحریک انصاف کے کیسزیکجا کرنے اور کارروائی روکنے کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز یکجا کرنے اور کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس محمد امجد رفیق نے سماعت کی۔عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر رکھا ہے۔
سربراہ پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تمام مقدمات میں ایک جیسی دفعات ہیں ایک جیسا رول بتایا گیا ہے۔ایسا کبھی بھی تاریح میں نہیں ہوا جو آج چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ہو رہا ہیں۔میں یہاں یہی کہنا چاہ رہا ہوں پاکستان میں رہتے ہوئے حقوق کا خیال رکھاجائے۔
وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ سپلیمنٹری سٹیمنٹ کے مطابق یہ یہی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں کور کمانڈر سے ہدایات ملی ہیں۔اگرکسی مقدمہ میں نامزد نہیں تو بعد میں کسی کہ کہنے پر نامزد کر دیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ یہ لوکل دائرہ احتیار کی بات کر رہے وہ لوکل مجسٹریٹ کے پاس ہیں۔ہم نے آپکا کیس سماعت کے لیے اس لیے مقرر کیا ہے کہ آپ ٹرائل کی بات کر رہے ہیں،جتنے چالان ہوئے ہیں اسکا ریکارڈ کہاں ہیں؟
سرکاری وکیل نے کہا کہ ابھی وہ رپورٹ مکمل نہیں آئی،آپ پیر کے لیے کیس رکھ لیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمات کے چالان کا ریکاڈ بھی طلب کر لیا۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ جمعہ تک کیلئے ملتوی کردیا۔
یاد رہے کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر رکھے ہیں۔