ایک نیوز:اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پرویز الہی کی رہائی کی روبکار پر عمل نہ کرنے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات نوید رؤوف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا نے پرویز الہی کی روبکار پر جیل حکام کے اعتراض لگانے کے معاملے پر سماعت کی۔عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی رہائی کی روبکار پر عمل نہ کرنے اور اعتراض لگا کر روبکار واپس کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئےڈی آئی جی جیل خانہ جات نوید رؤوف کو طلب کر لیا ہے۔فاضل جج نےریمارکس دیے کہ19 جولائی کو ڈی آئی جی جیل عدالت میں پیش ہوں ان کو بھی علم ہونا چاہے کہ سپرنڈنٹ جیل نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے ۔
سپرنڈنٹ جیل نے پرویز الہی کی روبکار پر عملدرآمد رپورٹ جمع کرائی۔ جیل حکام نے سابق وزیر اعلی پرویز الہی کی رہائی کی روبکار پر اعتراض عائد کیا۔سپرنڈنٹ جیل کااس موقع پر کہنا تھا کہ سر ہم عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا سوچ بھی سکتے ہیں، روبکار اع فیصلہ میں ابہام کی وجہ سے عملدرآمد روکا ۔سپرنڈنٹ جیل ظہیر نے کہا کہ عدالتی فیصلہ سمجھ نہیں آیا فیصلہ کی وضاحت کر دی جائے۔ پرویز الہی کو جعلی بھرتیوں کے کیس میں رہائی دے دی ہے، پرویز الہی دیگر مقدمات میں ابھی جیل میں ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جیل حکام نے عدالتی حکم پر بد نیتی کی وجہ سے عمل درآمد نہیں کیا ۔ رہائی کی روبکار پر عملدرآمد نہ ہوا تو توہین عدالت کی کاروائی ہو گی۔عدالت نے پرویز الہی کی جعلی بھرتیوں کے کیس میں ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔عدالت نے سپریڈنٹ کیمپ جیل ظہیر اور دیگر کو شو کاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔