9 مئی کی شرپسندی میں ملوث ایک اور شرپسند کے بھائی کا مذمتی بیان

9 مئی کی شرپسندی میں ملوث ایک اور شرپسند کے بھائی کا مذمتی بیان
کیپشن: Condemnation statement of brother of another miscreant involved in May 9 mischief

ایک نیوز: 9 مئی کی شرپسندی میں ملوث ایک اور شرپسند کے بھائی نے مذمتی بیان جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شرپسند سعید عالم کے بھائی نے اپنے بھائی کی غنڈہ گردی پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ "میں اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں"۔ "یہ جو ہوا ہے صحیح نہیں ہوا"۔

شرپسند کے بھائی نے مزید کہا کہ "ان کی لیڈر شپ کہتی ہے کہ اپنے علاقوں میں نکلو اور توڑ پھوڑ کرو"۔ "پارٹی اب میرے بھائی کو پوچھ بھی نہیں رہی"۔ "یہ اداروں کے خلاف بات کر رہے ہیں جبکہ فوج ہماری شان ہے اور ہمارے ملک کی حفاظت کر رہی ہے"۔

شرپسند کا بھائی نے مزید کہا کہ "جو اداروں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں ان کو پکڑنا چاہیے"۔ لوگوں کو چاہیے کہ توڑ پھوڑ اور اداروں کے خلاف نعرے بازی نہ کریں"۔