حکومت اور پاک فوج کے مشترکہ 'زراعت میں سرمایہ کاری منصوبے' پر عوامی رائے

Jul 14, 2023 | 11:47 AM

ایک نیوز: حکومت اور پاک فوج کے مشترکہ تعاون سے زراعت میں بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبے کی بنیاد پر “عوامی رائے” سامنے آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق جدید زراعت کے فروغ اور بنجر زمینوں کی آباد کاری کیلئے حکومت اور پاک فوج کے مشترکہ منصوبے کا آغاز ہوا ہے۔ زراعت میں جدت کے منصوبے سے ملک خوراک کے حوالے سے خود کفیل ہوگا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔ 

پاک فوج کے اس انقلابی اقدام کے بارے میں پاکستانی عوام نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ کراچی کے ایک شہری کا کہنا ہے کہ "ہمارے اداروں کی طرف سے لیا گیا یہ فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے"۔ اسلام آباد کے ایک شہری نے کہا کہ "زراعت کے معاملے میں لیا گیا یہ قدم نہایت مثبت ہے"۔

اسی طرح لاہور کے شہری نے کہا کہ "بنجر زمینیں آباد کرنے کا آرمی چیف کا فیصلہ بہت اچھا ہے"۔ جبکہ پشاور کے شہری کا کہنا تھا کہ "یہ فیصلہ بہت اچھا ہے اس سے روزگار بڑھے گا"۔ مظفر آباد کے شہری کا کہنا تھا کہ "پاک فوج کا یہ اقدام بہت اچھا ہے"۔ راولپنڈی کا شہری بولا کہ "یہ فیصلہ پاکستان کی عوام کے لیے بہتری لائے گا"۔

کوئٹہ کے شہری کی " نظر میں یہ اقدام بہت اچھا ہے"۔ اسکردو کے شہری کا کہنا تھا کہ "زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ایسے اقدامات اُٹھانے چاہئیں"۔ کرم کے شہری نے کہا کہ "ہم اس اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں"۔ ملتان کے شہری کا کہنا تھا کہ "فوج اور حکومت مل کر جو بنجر زمینیں آباد کر رہی ہیں یہ ہمارے لیے بہت خوش آئند بات ہے"۔ اسلام آباد کے ایک اور شہری نے کہا کہ "ملک کی خوشحالی کے لیے پاک فوج کا یہ بہت اہم قدم ہے"۔

لاہور کے ایک شہری نے کہا کہ "یہ اچھا فیصلہ ہے، ایسا ہونا چاہیے"۔ پشاور کے شہری کا ماننا ہے کہ "بنجر زمین قابلِ کاشت ہو جائے تو پاکستانی عوام خود مختار ہوسکتی ہے"۔ مظفرآباد کے شہری کا کہنا تھا کہ "ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کر رہے ہیں، پاک فوج کا بہت اچھا اقدام ہے"۔

اسی طرح پاکستان بھر کے مختلف شہروں سے شہریوں نے اپنی آراء دی ہے۔ جس میں انہوں ںے کہا ہے کہ "میں دل سے پاک فوج کے اس فیصلے کا مشکور ہوں"۔ "ایسے اقدامات سے ملک بھر سے غریبی کا خاتمہ ہوگا"۔ "پاک فوج اور حکومت کا مشترکہ فیصلہ قابلِ تحسین اور قابلِ ستائش ہے"۔ "اس فیصلے سے پاکستان ترقی کرے گا اور کسان خوشحال ہو گا"۔ "اس پر کام ہونا چاہیے اور بنجر زمینوں کو آباد کرنا چاہیے"۔ "قابلِ تحسین اقدام ہے"۔ "پاک فوج نے زراعت کے فروغ کے لیے جو اقدام کیے ہیں ان میں شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے"۔ "اس اقدام سے زراعت کے شعبے کو فروغ ملے گا"۔ "فوج نے بہت اچھا قدم اُٹھایا ہے، غریب عوام کی فلاح کے لیے ایسے اقدامات کرنے چاہئیں"۔ "فوج گورنمنٹ کو سپورٹ کر رہی ہے، یہ عوام کے لیے بہترین اقدام ہے"۔ "حکومت نے زرعی ترقی کے لیے جو اقدامات اُٹھائے ہیں وہ قابلِ تحسین ہیں"۔ "یہ فیصلہ ہمارے ملک کے لیے بہت اچھا ہے"۔ "ہم حکومت کے اس منصوبے میں اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں"۔

مزید آراء دیتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ " یہ خوش آئند بات ہے، اس سے لاکھوں ایکڑ اراضی آباد ہو گی"۔ "فوج کا بنجر زمین کو آباد کرنے کی سوچ  بہت اچھی ہے"۔ "یہ بہت اچھا اقدام ہے، اگر یہ قدم ہم پہلے اُٹھا لیتے تو آج ہم بھی روس اور چائنہ کی طرح ترقی کرتے"۔ " اس سے عوام کو فائدہ ہو گا جو نہایت اچھا اقدام ہے"۔ "یہ اچھا قدم ہے کہ بنجر زمین قابلِ کاشت ہو جائے گی اور ہریالی آئے گی"۔ "اس فیصلے سے غیر ملکی سرمایہ کاری ممکن ہوگی"۔ "اس فیصلے پہ کام ہو جائے تو ملکی ترقی ہو گی"۔ "اس فیصلے سے ہمیں معاشی مدد ملے گی"۔ "ہماری دعا ہے کہ بنایا گیا منصوبہ کامیاب ہو"۔ "ایسے فیصلے کو عمل میں لانے کے لیے باقاعدہ ایک اکیڈمی یونی چاہیے"۔ "یہ فیصلہ پاکستان کے مستقبل کے لیے بہت بہتر ہے"۔

ملتان سے تعلق رکھنے والے شہری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "بنجر زمینوں کی آبادکاری کے لئے پاک فوج کے اس انقلابی اقدام کو سراہتا ہوں"۔

مزیدخبریں