مطالبات کی منظوری: سول سیکرٹریٹ ملازمین نے کام بند کردیا، شدید نعرے بازی

مطالبات کی منظوری: سول سیکرٹریٹ ملازمین نے کام بند کردیا، شدید نعرے بازی
کیپشن: Acceptance of demands: Civil Secretariat employees stopped work, loud sloganeering

ایک نیوز: سرکاری ملازمین کا کئی روز سے جاری احتجاج مزید شدت اختیار کرگیا۔ مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر ملازمین سول سیکرٹریٹ میں داخل ہوگئے۔ سیکرٹریٹ کے اندر اور باہر شدید نعرے بازی اور احتجاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینکڑوں سرکاری ملازمین احتجاج کرتے ہوئے سول سیکرٹریٹ میں داخل ہوگئے۔ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ 

سرکاری ملازمین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔ ہم اپنے حقوق کی بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں ںے واضح کیا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پیر سے سول سیکرٹریٹ بند کردیں گے۔ 

دوسری جانب مظاہرین نے چیف سیکرٹری آفس کے باہر بھی شدید نعرے بازی کی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ سول سیکرٹریٹ کے ملازمین نے بھی کام بند کردیا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق سول سیکرٹریٹ اندر اور باہر دونوں جگہ احتجاج جاریِ ہے۔