اے این ایف کی کارروائیاں، 24 کلو منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں، 24 کلو منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

ایک نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس نےمنشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے4 کاروائیوں میں 24 کلو سے زائد منشیات برآمد کرتے ہوئے 5 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  اے این ایف نے ایم 1 موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر کارروائی کرتے ہوئےپبلک ٹرانسپورٹ   میں سوار بھکر اور میانوالی کے رہائشی دو ملزمان کے قبضے سے 5کلو چرس برآمد کر لی ہے۔کمالپور انٹرچینج فیصل آباد پر پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار مردان کے رہائشی ملزم کے قبضے سے 3کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

اے این ایف نے کارروائی کرتےہوئےفیصل گارڈن فیصل آباد کے قریب موٹر سائیکل سوارسے 12کلو چرس اور 300 گرام آئس برآمد کی ہے جس میں فیصل آباد کےرہائشی مُلزم کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ اے این ایف نےجھامبرہ پل میانوالی کے قریب میانوالی کے رہائشی موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 3کلو 300گرام چرس برآمد کر لی ہے۔تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔