ژوب گیریژن، سوئی میں دہشتگرد حملوں کے شہداء کی نمازجنازہ ادا

Jul 14, 2023 | 11:19 AM

ایک نیوز: ژوب گیریژن اور سوئی میں دہشت گرد حملوں کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، تمام شہداء کو نماز جنازہ کے بعد آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ مسلح افواج نے مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ژوب گیریژن پر دہشت گردوں کے حملے اور سوئی میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ جس کے بعد شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ 

تدفین کے اجتماعات میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، جوانوں ،شہداء کے رشتہ داروں اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں