ایک نیوز: ٹریل تھری پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، کوہسار پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔درج مقدمہ کے مطابق متاثرہ خاتون شیخوپورہ کے نواحی علاقے کی رہائشی ہے۔ خاتون کا نعمان نامی شخص سے رابطہ ہوا جس نے نوکری کا جھانسہ دیکر راولپنڈی بلایا۔ملزم نے نوکری دلوانے کے بہانے 80ہزار روپے بھی وصول کیے۔
مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ ملزم سیر کے بہانے موٹر سائیکل پر بیٹھا کے مجھے ٹریل تھری پر لے گیا اور جنگل میں گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزم نے شور مچانے پر جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دی۔پولیس نے زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔