ایک نیوز: بس ریپڈ ٹرانزٹ کو چلانے والی نجی کمپنی نے ایک بار پھر بی آر ٹی بسیں روکنے کی دھمکی دے دی۔
نجی کمپنی کے مطابق حکومت کی جانب سے بقایاجات کی عدم ادائیگی کی صورت میں بی آر ٹی آپریشنز معطل کیا جاسکتا ہے۔
بی آرٹی کے بقایاجات کے معاملے پر نجی کمپنی نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ مئی اور جون کے 60 کروڑ 30 لاکھ روپے بقایا جات ادا نہیں کیے گئے، بقایاجات کی عدم ادائیگی سے بس سروس کو برقرار رکھنا متاثر ہوسکتا ہے۔
خط میں متنبہ کیا گیا ہےکہ ایک ہفتے کے اندر بقایاجات کی ادائیگی کی جائے، ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں بی آر ٹی آپریشنز معطل کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل بھی بی آر ٹی مالی بحران کا شکار ہوچکی ہے اور نجی کمپنی کی جانب سے بس سروس بند کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔