ایک نیوز:امریکا کی ریاست جنوبی کیرولینا میں ایک بچے کو زیادہ پانی پینے پر ہسپتال لے جانا پڑ گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق 10 سالہ رے جارڈن نے چار جولائی کو تقریباً ایک گھنٹے کے دوران6 بوتل پانی پی لیا تھا۔
رے کی والدہ سٹیسی جارڈن نے بتایا کہ وہ اپنے کزنز کے ساتھ کھیلنے کیلئے باہر گیا ہوا تھا، کچھ دیر بعد وہ اندر گیا اور کچھ پانی لیا جس کا ہمیں احساس نہیں تھا ۔
انہوں نے بتایا کہ اس نے ساڑھے آٹھ اور ساڑھے نو بجے کے درمیان6 بوتلیں پانی پی لی تھیں اور ساڑھے10 بجے تک اس کی حالت بہت خراب ہوگئی تھی، بچہ خود پر قابو نہیں رکھ پا رہا تھا۔
بچے کی والدہ نے کہا کہ ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے پیشاب کے ذریعے پانی جسم سے باہر نکالنے کیلئے بچے کا علاج کیا جو8 گھنٹے جاری رہا۔
امریکی میڈیا کے مطابق بچہ اب بالکل صحیح اور مکمل صحت یاب ہوگیا ہے۔