گھوٹکی:مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکوہلاک،2ساتھی فرار

گھوٹکی:مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکوہلاک
کیپشن: Ghotki: Alleged police encounter, one robber killed

ایک نیوز:گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلہ سےایک ڈاکوہلاک ہوگیا،2ساتھی فرارہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق گھوٹکی کےعلاقہ حسین بیلی روڈپرمبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکوہلاک ہوگیا۔
پولیس کےمطابق ملزمان ایک کارسوارفیملی سےلوٹ مارکررہےتھے،ڈاکوؤں کاپولیس کےساتھ آمناسامنا ہوا،دوطرفہ فائرنگ کےنتیجےمیں ایک ڈاکوموقع پرہلاک ہوگیا،2ساتھی فرارہوگئے۔
پولیس کےمطابق ہلاک ڈاکوسےاسلحہ برآمدکرلیاگیا۔ڈاکوکی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی،فرارڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔