امام الحق نےرکشہ کی سیرکی تصاویرشیئرکردی

Jul 14, 2023 | 02:22 AM

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کی سری لنکا میں بابر اعظم کے ساتھ رکشے میں تصاویر سامنے آگئیں۔
تفصیلات کےمطابق سری لنکا کے دورے کے دوران امام الحق نے اپنی سیر کرنے کی تصاویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ رکشے میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ان تصاویر میں ان کے ہمراہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی موجود ہیں جو خوش گوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔


اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے امام الحق نے لکھا کہ ’کدھر جانا ہے۔‘
سوشل میڈیا صارفین امام الحق کی ان تصاویر کو خوب پسند کررہے ہیں اور ان کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم گال پہنچ گئی ہے، جہاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ اتوار سے شروع ہوگا۔
گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں قومی ٹیم جمعہ اور ہفتہ دو دن جم پریکٹس کرے گی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ اتوار سے کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں