ایک نیوز :پاکستان نے واشنگٹن میں سفارت خانے کی تاریخی عمارت 7.1 ملین ڈالر میں فروخت کردی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان نے واشنگٹن ڈی سی میں اپنے سفارت خانے کی ایک تاریخی عمارت فروخت کر دی ہے، یہ عمارت گزشتہ سال نیلامی کے لیے پیش کی گئی تھی اور اسے حفیظ خان نامی پاکستانی تاجر نے 7.1 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔یہ عمارت2003 سے خالی پڑی تھی اور 2018 میں اپنی سفارتی حیثیت کھو بیٹھی اور لوکل گورنمنٹ کی ٹیکس کے مد میں مقروض ہوگئی تھی ۔
نیلامی کے دوران سب سے زیادہ بولی لگانے والے نے 6.8 ملین ڈالر کی پیشکش کی لیکن حفیظ خان نے اسے 7.1 ملین ڈالر میں خرید لیا۔