واشنگٹن: امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے پروگرام کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان میکرو اکنامک اصلاحات اور پائیدار اقتصادی بحالی کا کام جاری رکھے۔
انتھونی بلنکن نے جاری کردہ ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے پروگرام کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔