آئی ایم ایف قرض بحالی، روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹ بھی سنبھل گئی

آئی ایم ایف قرض بحالی، روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹ بھی سنبھل گئی

ایک نیوز نیوز: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی بحالی کے لیے معاہدے طے پانے کی وجہ سے انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 1.6 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔ کاروبار کے اختتام پر 486 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 100انڈیکس 42 ھزار 348 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں 518 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا ۔ جس کی وجہ دو ٹریڈنگ سیشنز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ 4۔2 فیصد اضافے سے 1004 پوائنٹس بڑھ گئی ھے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزڈالر 210.1 روپے پر بند ہوا تھا۔ آج مقامی کرنسی کی قدر 1.6 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری کی وجہ آئی ایم ایف فنڈ کی بحالی ہے۔ ڈالر کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے۔ ابھی صرف عملے کی سطح پر معاہدہ ہوا ہے جب ایگزیکٹو سطح کا معاہدہ ہو جائے گا تو مارکیٹ حرکت میں آئے گی۔ ممکن ہے کہ ڈالر روپے کے مقابلہ میں 200 روپے سے نیچے آجانے۔
ملک بوستان کا مزید کہنا تھا کہ خام تیل کی قیمت میں کمی سے ملک کے درآمدی بل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ جو افراط زر میں کمی کا باعث بنے گی جس سے معیشت پر دباؤ کم ہو جائے گا۔
میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے بھی روپے کی قدر میں اضافے کی آئی ایم ایف فنڈ کی بحالی کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ڈالراس ہفتے دو دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ڈالر کے مضبوط رجحان کی وجہ سے روپے کی قدر میں نسبتاً سست اضافہ ہوا ہے۔