چین،بھارت کے بعد ایک اورملک کا روس سے سستا ایندھن خریدنے کا اعلان

چین،بھارت کے بعد ایک اورملک کا روس سے سستا ایندھن خریدنے کا اعلان

ایک نیوز نیوز: چین، بھارت اور سری لنکا کے بعد برازیل نے روس سے سستا ایندھن خریدنے کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برازیل کے صدر جیربولسونارو کا کہنا ہے برازیل جلد ہی روس سے سستا ڈیزل خریدے گا۔جیربولسونارو کا کہنا ہے کہ برازیل روس سے انتہائی سستے ڈیزل کی خریداری کا معاہدہ کرنے کے قریب ہے۔ ملک کی ضروریارت کو پورا کرنے کے لیے ماسکو نہایت ہی مناسب قیمت پر ڈیزل خریدا جائے گا۔
رکس انفارمیشن پورٹل کے مطابق اس سلسلے میں روس کے صدر اور برازیلی صدر کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت بھی ہوئی ہے جس میں روسی صدر پیوٹن نے جنوبی امریکی ملک کو ایندھن کی مسلسل فراہم کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
واضع رہے کہ برازیل لاطینی امریکی ملک ہے جو کہ ایک وسیع زرعی ملک ہے جسے سستی کھاد اور ڈیزل کی سخت ضرورت ہے۔ اس صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے برازیلی صدر نے ایندھن کی سستی خریداری کے لیے چند تجاویز پر غور کیا ہے جس میں روس سے سستے ڈیزل کی خریداری سب سے اہم ہے۔