نبیل ملک: لاہورایئرپورٹ اوراس کے اطراف موسم شدید خراب ہے۔ شدید موسم کی خرابی کی وجہ سے شارجہ سے لاھور پہنچ کر بھی مسافرلاھورمیں لینڈ نہیں کر سکے ہیں۔
کنٹرول ٹاور نے سیرئین ایئر کی پرواز 722 کی منزل تبدیل کر دی ہے۔ لاھور کا موسم خراب ہونے کی وجہ سے پرواز کو لاہور کی بجائے اسلام آباد بھجوا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کا موسم بہتر ہونے کے بعد طیارے کو اسلام آباد سے واپس لاہور لایا جائے گا۔ اگر انتظار کے باوجود موسم بہتر نہ ہوسکا تو مسافروں کو بذریعہ بس اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے گا۔ شارجہ سے آنے والی پرواز کی اسلام آباد منتقل سے طیارے میں سوار تمام مسافروں کے لاہور ایئرپورٹ پر موجود رشتہ دار سخت ذھنی اذیت و پریشانی سے دوچار ھیں جو موسم بہتر ھونے کا شدت سے انتظار کر رھے ھیں تاکہ ان کے پیارے جلد سے جلد واپس لاھور پہنچ سکیں۔