شیخ رشید کی  اینٹی کرپشن میں طلبی نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنچ

Jul 14, 2022 | 16:49 PM

 سلیمان اعوان: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے اینٹی کرپشن میں طلب کرنے کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے اپنے وکیل کی وساطت سے جمعرات 14 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں چیف سیکریٹری اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔شیخ رشید میں شیخ رشید احمد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے طلبی کے نوٹسز بدنیتی پر مبنی پر جاری کیے گئے۔ کبھی بھی کسی بھی قانون کی پامالی نہیں کی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے حقائق کے برعکس نوٹسز جاری کیے۔درخواست گزرا نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ طلبی کے نوٹسز کالعدم قرار دے اور اینٹی کرپشن کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2022-07-14/news-1657799245-4389.jpg

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی فروخت کی گئی زمین کی سرکاری فیس کی ادائیگی میں خورد برد کی گئی۔اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے شیخ رشید کو زمین کی فروخت کے ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

<blockquote class="twitter-tweet"><p lang="zxx" dir="ltr"><a href="https://t.co/OurSbxjVjA">https://t.co/OurSbxjVjA</a></p>&mdash; Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) <a href="https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1547523889148076032?ref_src=twsrc%5Etfw">July 14, 2022</a></blockquote> <script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>

مزیدخبریں