ایک نیوز نیوز: براعظم یورپ میں یوکرین جنگ کی وجہ سے کساد بازاری اور توانائی کی فراہمی کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے یورو کی قیمت میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یورو کی قیمت عالمی منڈی میں ایک بار پھر گر گئی ہے۔ بیس سال میں پہلی دفعہ یورواورڈالرکی قیمت برابر ہو گئی ہے۔ اس سال کے آغاز سے یورو کی قیمت میں 12 فیصد تک گرگئی ہے۔
دوسری جانب بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 59 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 208 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔