ایک نیوز نیوز: سابق وفاقی وزیراور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے چند جرنیلزاور ججز بند کمروں میں فیصلے نہیں کرسکتے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج صاحب کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر یہاں آرٹیکل 6 لگنا شروع ہوگئے تو رسیاں کم پڑ جائیں گی اور گلے زیادہ ہو جائیں گے۔اگر جج آئین توڑے تو اس کی کیا سزا ہو گی؟ سیاسی باتوں میں تلخیاں لانا ججز کاکام نہیں، جب سیاسی باتوں کاجواب ملے تو یہ آسمان کو جا لگتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ ججز کا بہت سیلیکٹو ضمیر ہے، ایک واقعے پر جاگ جاتا ہے اور دوسرے پر سو جاتا ہے.
میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے منہ کو خون لگا ہوا ہے کہ سیاسی فیصلے کرنے ہیں، اب یہ بدلنا ہوگا، یہ نہیں ہو سکتا کہ اسٹیبشلمنٹ ایک دن ایک فیصلہ کرے اور اگلے دن دوسرا، جیسے افغانستان میں پالیسی بدلی اور بچے شہید کرائے، مقتدر حلقے فیصلے کریں کہ انہوں نے ملک کو سری لنکا بنانا ہے یا اسے آگے بڑھانا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سائفر کی تحقیقات نہیں کی تو نئی حکومت آکر ضرور کرے گی، انہوں نے کہا کہ صدر نے سائفر کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھا، شاید گفتگو سے پرہیز کرنے کے لیے سائفر کی تحقیقات نہیں کرنا چاہ رہے، اگر انہوں نے سائفر کی تحقیقات نہیں کی تو نئی حکومت آکر ضرور کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی طرف جانا ہوگا، اس کے سوا کوئی اور حل نہیں، جو مرضی کر لیں ضمنی انتخابات میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، دو تہائی اکثریت سےاسمبلی میں آئیں گے اور اس فیصلے کو ختم کرائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کی تاریخ کا سب سے ناکام وزیرِ خارجہ ثابت ہو رہا ہے، ہمیں عام انتخابات کی طرف جانا ہوگا، اس کے سوا کوئی اور حل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں وہ کس حیثیت میں اعلان کر رہی ہیں کہ پیٹرول کی قیمت کم ہو رہی ہے، 4 مہینے فیصلہ روکے رکھا، ضمنی انتخاب سے 2 دن پہلے آپ نے سنا دیا۔
<blockquote class="twitter-tweet"><p lang="en" dir="ltr">Fawad Chaudhary has said about the military generals what Pashtoon leader Ali Wazir said and is behind the bars. This is the difference of domiciles in Pakistan. For the same views, Fawad & PTI have been calling others traitors and Indian agents. Times have changed. <a href="https://t.co/TP6xCceTWI">pic.twitter.com/TP6xCceTWI</a></p>— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) <a href="https://twitter.com/MurtazaViews/status/1547506389915996160?ref_src=twsrc%5Etfw">July 14, 2022</a></blockquote> <script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>