سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینئر رہنما دانیال عزیز صحتیاب، ہسپتال سے ڈسچارج

Jul 14, 2022 | 16:07 PM

  ایک نیوز نیوز:  سابق وفاقی وزیر اورن لیگ کے سئینررہنما دانیال عزیز کی حالت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سی ایم ایچ کے ڈاکٹروں نے دانیال عزیز کو گھر جانے کے اجازت دیدی۔ 

سی ایم ایچ کے کمانڈنٹ محسن قریشی اور  میجر جنرل سہیل امین نے  دانیال عزیز کو رخصت کیا۔

 مہنازاکبر عزیز ایم این اے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز تیزی سے صحت یاب ہوتے دانیال عزیز کی صحت سے مطمئن ہیں ۔سی ایم ایچ کے ڈاکٹروں نے دانیال عزیزکا بہترین علاج کیا ۔ان کا ہر طرح سے خیال رکھا گیا دانیال عزیز کا مورال بلند ہے ۔  مہناز اکبر عزیز کا کہنا تھا کہ ہم آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور سی ایم ایچ ڈاکٹرز اور پوری انتظامیہ کے مشکور ہیں ۔ 

مزیدخبریں