فنی خرابی کا شکار طیارہ، ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ

Jul 14, 2022 | 16:02 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: امریکہ میں فنی خرابی کا شکار ہونے والے طیارے کو ایک ایسی شاہراہ پر اترا گیا جہاں گاڑیوں کا رش تھا۔
لینڈنگ کے لمحے کی پائلٹ کی جانب سے ایک وڈیو ریکارڈ کی گئی جس میں شمالی کیرولائنا کی سوین کاؤنٹی میں ایک ہائی وے پراس کے آس پاس گاڑیاں نظر آتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو کلپ میں پائلٹ کی مہارت کا پتہ چلتا ہے کہ اس نے کس طرح گاڑیوں کے رش میں اپنے طیارے کو محفوظ مقام پر اتارا ہے۔
پائلٹ ونسنٹ فریزر کا کہنا ہے کہ طیارے کا انجن اچانک خراب ہوگیا تھا۔ جس کی وجہ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے لیے موجود تمام آپشنز کا اندازہ لگایا گیا اوراس سڑک پر طیارے کی لینڈنگ نسبتاً زیادہ بہتر اور محفوظ آپشن تھا۔
ونسنٹ فریزرکا مزید کہنا تھا کہ میری کوشش تھی کہ طیارے کی لینڈنگ کے دوران کسی کو کوئی جانی یا مالی نقصان نہ پہنچے۔ لینڈنگ کے بعد طیارے کے انجن میں پیدا ہونے والی خرابی کو دورکرکے طیارے نے اسی شاہراہ سے ٹیک آف کیا۔
سوین کے مقامی پولیس چیف پائلٹ کی داد دیتے ہونے کہا کہ اس طرح کی لینڈنگ کسی خطرے سے خالی نہیں ہوتی ہیں۔ ایسے میں بعض اوقات کوئی حادثہ بھی رونما ہو سکتا ہے لیکن طیارے کے پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بہ حفاظت اتار لیا۔

مزیدخبریں