لاہور کے مختلف مقامات پر بارش

لاہور کے مختلف مقامات پر بارش

ایک نیوز نیوز: لاہور میں بھی بادل برس پڑے ہیں۔ لاہور کے شہر میں مختلف مقامات پر ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ کہیں ہلکی اور تیز بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جس سے گرمی کا زور ٹوٹے گا اور درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئے گی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے ساتھ چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے .