سلمان اعوان : پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے کل تمام صوبائی الیکشن کمیشن کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔
وکیل اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ کمیشن والوں کو کہہ کہ میری آپ سےکوئی لڑائی نہیں اور نہ میرا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے ہے۔ ہم نے اپنے بندے چھوڑے ہوئے ہیں الیکشن کمیشن میں۔
میرا سوال یہ ہے دو باتیں ایک یہ کہ انڈر ٹیکنگ لیکر آئیں اور دوسرا 2022 کے الیکشن کے لئے جو کچھ بھی تبدیل کیا ہیں وہ لیکر آئیں۔
جس پر عدالت نے نوٹس جارے کیا کہ آپ کل لسٹیں لیکر آئیں اور بتائیں کہ آپ کسی طرح الیکشن کروا رہے ہیں۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شہری منیر احمد کی اظہر صدیق کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں چیف الیکشن کمشنر ، صوبائی الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے ۔
موقف کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کر دی ہے۔ ووٹر لسٹوں میں تبدیلی خلاف قانون ہے۔
کئی زندہ لوگوں کے ووٹوں کو مردہ قرار دیکر ووٹ ختم کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اس اقدام سے ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہو سکتی ہے ۔
صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے ۔
استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو تمام ووٹرز کے ووٹ اصل جگہ پر بحال کرنے کا حکم دے۔